بلوچستان کے نو منتخب چیئرمین اور وائس چیئرمین کیلئے 5 روزہ تربیتی نشست 31 جولائی تا 4 اگست ہوگی

کوئٹہ (آن لائن) محکمہ لوکل گورنمنٹ بلوچستان نے نو منتخب چیئرمین اور وائس چیئرمین تمام ضلع کونسل بلوچستان کے لئے پانچ روزہ ٹریننگ کا شیڈول جاری کردیا۔ یہ ٹریننگ 31جولائی تا 4اگست بلوچستان رولر ڈیولپمنٹ اکیڈمی میں منعقد کی جا رہی ہے۔پانچ روزہ ٹریننگ کا مقصد نو منتخب چیئر مین اور وائس چیئر مین کوبلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010 پر آگاہی دینا ہے تاکہ تمام عوامی نمائندے قانون کی روح سے اپنے اختیارات استعمال کر کے بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزان کر سکیں۔ اس زمرے میں تمام نو منتخب چیئر مین اور وائس چیئر مین ضلع کونسل کو دعوتی مراسلہ جاری کردیا گیا۔ جبکہ چیئرمین اور وائس چیئرمین میونسپل کارپوریشن اور میونسپل کمیٹی کے لیے مجوزہ ٹریننگ 7تا 11اگست کوئٹہ میں منعقد کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں