سیکرٹری صحت بلوچستان نے محرم کے موقع پر ڈیوٹی سے غیر حاضر متعدد ڈاکٹروں اور عملے کو معطل کردیا
کوئٹہ (آن لائن) سیکرٹری صحت بلوچستان اسفند یار کاکڑ نے محرم الحرام کے موقع پر ڈاکٹر ز سمیت دیگر حکام کو ہسپتال سے غیر حاضر ہوپر معطل کر دیا یہ بات انہوں نے محرم الحرام کے دوران ہسپتال کے انتظامات دیکھنے کے لئے بولان میڈیکل کمپلکس ہسپتال ، صوبائی سینڈیمن ہسپتال ، بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف نیفراولوجی اینڈ یوراولوجی اور ٹراما سینٹر کوئٹہ کا دورہ کیا۔انہوں نے ہسپتالوں کے مختلف شعبہ حادثات ، سرجری وارڈ ، آرتھوپیڈک وارڈ ، نیو سرجری وارڈ ، برن سینٹر ، ریڈیولوجی سمیت دیگر شعبہ جات کا جائزہ لیا ۔ انہوںنے ڈیوٹی پر حاضر کنسلٹنٹ ، ڈاکٹرز ، نرسز ، پیرامیڈکس کی حوصلہ افزائی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے تمام ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کو بہتر نقوش پر آویزاں کرنے کے لئے جازب نظری کیلئے عملے کو ڈیوٹی پر ہمہ وقت چاک و چوبند رہنے کی تاکید اور امور صحت اور انسانی حادثاتی صورتحال کو تمام تر وسائل کے برورکار لانے میں اہم اقدامات اور سخت تاکید کی۔ انہوں نے صوبائی سینڈیمن ہسپتال کوئٹہ کے نیوروسرجری اور آرتھوپیڈک میں غیر حاضر کنسلٹنٹ کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئیے جبکہ دیگر غیر حاضر ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی کے احکامات بھی دیئے۔ بولان میڈیکل کمپلکس ہسپتال میں سرجری وارڈ یونٹ 3، آرتھوپیڈک یونٹ ، نیوروسرجری یونٹ سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹس میں غیر حاضر کنسلٹنٹ ، کے معطل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ڈاکٹرز و دیگر ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کے احکامات دیئے۔ پرنسپل بولان میڈیکل کالج کوئٹہ اور ڈین پی جی ایم آئی کوئٹہ کو احکامات جاری کئیے ہیں کہ وہ تمام پروفیسر ، ایسو سی ایٹ پروفیسر ، اسسٹنٹ پروفیسر ، سینئر رجسٹرار کو ڈیوٹی پر حاضر رکھیں اور بلوچستان کے تمام ہسپتالوں کے سربراہان کو کہا ہے کہ وہ ڈیوٹی روسٹر محکمہ صحت کو ارسال کریں ۔


