دیامر، شاہراہِ قراقرم گندلو سے تتہ پانی تک لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند
دیامر(مانیٹرنگ ڈیسک)گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں شاہراہِ قراقرم گندلو سے تتہ پانی تک لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند رہی ۔اس حوالے سے مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ شاہراہِ قراقرم کی بندش سے سیاح اور مسافر پھنس گئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ ا۔پھنسے ہوئے سیاحوں اور دیگر افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کام جاری ہیں۔
Load/Hide Comments


