وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں عاشورہ محرم کے جلوسوں کے بخیر و خوبی انعقاد و اختتام پر اظہار اطمینان

کوئٹہ( این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں عاشورہ محرم کے جلوسوں کے بخیر و خوبی انعقاد و اختتام پر اظہار اطمینان کیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی کی فراہمی پر سیکورٹی اداروں کو شاباش دی ہے جبکہ آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ اور ڈی آئی جی کوئٹہ کی کارکردگی کی تعریف بھی کی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پولیس لیویز ایف سی اور انتظامیہ نے موثر حکمت عملی سے جلوسوں کوسیکورٹی فراہم کی فوج بھی کسی بھی قسم کی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے اور سول انتظامیہ کی معاونت کے لئے الرٹ تھی وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیکورٹی ادا روں کی مربوط کوآرڈینیشن سے عاشورہ محرم کے موقع پر پرامن ماحول کا قیام ممکن ہوا سیکورٹی اداروں سے تعاون کرنے پر عوام سے بھی اظہار تشکرکرتے ہیں اور علماء کرام کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں