وڈھ، نواب رئیسانی کی مصالحتی وفد کے ہمراہ سردار اختر مینگل سے ملاقات
وڈھ(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی اپنے مصالحتی وفدکے ہمراہ مینگل کوٹ وڈھ پہنچے۔یاد رہے کہ اس سے قبل 21 جولائی بروز جمعہ کو وڈھ آ کر دونوں فریقین سے ملاقات کرکے 24 گھنٹے کے لیے عارضی جنگ بندی کر دیا تھا ۔دوسری مرتبہ 22 جولائی بروز ہفتہ کو وڈھ أکر دونوں فریقین کی جانب سے جنگ بندی کا اعلان کر دیا ۔تیسری مرتبہ 29 جولائی کو وڈھ آکر دونوں فریقین سے ملاقات کر کے باقاعدہ مسئلے کو اگے لے جانے کے لیے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔اور آج چوتھی مرتبہ وڈھ آکر معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


