چمن میں ریسکیو1122 ایمر جنسی سروس ناکام، عملہ صرف دفتر تک محدود
چمن (یو این اے) چمن کے عوامی حلقوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 1122 ایمرجنسی سروس سٹاف صرف تنخواہوں اور دفتر تک محدود ہے شہر میں کوئی ایمرجنسی نافذ ہو جاتی ہے تو سٹاف چھپ جاتے ہیں گزشتہ دنوں چمن طورپل پر قائم منی پیٹرول پمپ میں اچانک اگ بھڑک اٹھی جس میں 5 افراد جھلس کر شہید ہوئے اور 1 زخمی ہوا اگ بجھانے کیلئے ایم سی کا فائر بریگیڈ پہنچی تو وال نہیں کھل رہا تھا اور واپس ہوا دوبارہ جب آیا تب پمپ اور لوگ مکمل جل گئے تھے اس واقعہ میں 1122 کا کردار صفر رہا بلکہ خواب خرگوش کی نیند سو رہے تھے حالانکہ زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس عملے کے پاس اگ بجھانے والے جدید گیس اور الات موجود ہے تب بھی ان کا استعمال نہیں ہوا 1122 سٹاف سے واقعہ میں غفلت کا پوچھا گیا تو لاجواب رہے لہذا احکام بالا نوٹس لیکر کاروائی عمل میں لائیں ۔
Load/Hide Comments


