سول ہسپتال میں پیڑامیڈکس کا احتجاجی کیمپ چھٹے روز بھی جاری

کوئٹہ:پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسو سی ایشن بلوچستان کا احتجاج کیمپ سول ہسپتال کوئٹہ میں چھٹا روز بھی جاری رہا ایک احتجاجی ریلی نکا لی گئی جو سول ہسپتال انتظامیہ کے دفتر کے سامنے شدید احتجاج مظاہرہ کیا اور احتجاجی کیمپ سے مظاہرین سول ہسپتال کوئٹہ کے صدر عبدالسلام زہری،ضلع کوئٹہ کے صدر منظور احمد کاکڑ،ضلع چاغی کے امان اللہ قادری،ضلع پشین کے صدر حمید اللہ،امین اللہ،فاطمہ جناں جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال کوئٹہ کے صدر عزیز احمد بلوچ،سول ہسپتال کوئٹہ کے صدر حاجی شفاء مینگل،جنرل سیکرٹری صاحب جان کاکڑ،ضلع کاران کے صدر کریم جان بلوچ، داد محمد بلوچ،صوبائی عہدیدار امام دین بزدار،محمدا نور محمد شہی نے خطاب کیا اور سول ہسپتال کوئٹہ کے انتظامیہ کی مزدور کش انتقامی کاررائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیرامیڈیکل انتظامیہ کے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والا نہیں انہوں نے کہا کہ اگرفی الفور حاجی شفاء مینگل اور ان کے عہدیدار بحال نہ کئے گئے اور دوسرے مطالبات حل نہ کئے گئے تو اس احتجاج کو مزید سخت کیا جائے گا اور یہ احتجاجی کیمپ مسائل کے حل تک جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں