وزیراعلیٰ بلوچستان نے ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز اینڈ کامرس محبوب حسن کو 90 دن کیلئے معطل کردیا

کوئٹہ (یو این اے) وزیراعلیٰ بلوچستان نے ڈائریکٹرجنرل انڈسٹریز اینڈ کامرس محبوب حسن کو 90دن کیلئے معطل کردیا۔ محکمہ سروسز اینڈجنرل ایڈمنسٹریشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے بلوچستان ایمپلائز ایپسنشی اینڈ ڈسپلسن ایکٹ 2011 کے سیکشن 6(1)کے تحت ڈائریکٹرجنرل انڈسٹریز اینڈ کامرس بی ایس ایس 19محبوب حسن کو 90دن کیلئے معطل کردیاہے اور اسپیشل سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس محمدفاروق کو اضافی چارج دیاگیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں