پنجگور ، دریائے رخشان کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے شخص کی نعش برآمد

پنجگور ( این این آئی ) پنجگور میں چار روزقبل دریائے رخشان کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے شخص کی نعش کلگ کے علاقے درادک سے برآمد کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق پنجگور میں چار روز قبل عیسئی اور تسپ کے درمیانی علاقہ سیڈے سر، میں دریائے رخشان کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے بلیدہ کے رہائشی صغیراحمد ولد فقیر کی نعش کلگ کے علاقے درادک سے برآمد ہوگئی ہے ۔واضح رہے کہ صغیر احمد کے سیلابی ریلے میں بہنے کی وڈیو بھی سوشل میڈیا میں وائرل ہوگئی تھی اور ایک شخص اسے بچانے کی کوشش میں دوڑرہا تھا تاہم وہ ناکام رہا سیلابی ریلا اسے بہا کر لے گیا جس کے بعد ورثا نے مرحوم کی نعش کو تلاش کرنا شروع کردیا اوروہ درادک کے مقام پر صغیر کی نعش کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں