سانحہ باجوڑ ملک میں امن و امان کی صورت حال کو خراب کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے، بلاول بھٹو زرداری
اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد ہوئی ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے باجوڑ میں جے یو آئی ورکرز کنونشن میں ہونے والے خود کش بم دھماکے میں جاں بحق افراد کیلئے تعزیت کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا عطائ الرحمان، مولانا اسعد محمود اور زاہد اکرم درانی سے بھی دہشت گردی کے واقعے میں معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی باجوڑ کی تحصیل خار میں جے یو آئی ورکرز کنونشن میں دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ باجوڑ میں جاں بحق ہونے والوں کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے صبر جمیل کے لئے دعا کی۔بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پرکہا کہ باجوڑ سانحے میں شہید ہونے والے جے یو آئی کارکنان، طلبائ اور شہریوں کے لواحقین کے دکھ کو محسوس کرسکتا ہوں۔ پاکستان پیپلزپارٹی جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان اور ہمدردوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ سانحہ باجوڑ ملک میں امن و امان کی صورت حال کو خراب کرنے کی ایک ناکام کوشش ہ


