بھارت ،ہندوانتہاپسندوں نے مسجد کو آگ لگانے کے بعد امام مسجد کو قتل کردیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے مسجد کو آگ لگانے کے بعد امام مسجد کو قتل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہندو انتہا پسند ہجوم نے ریاست ہریانہ کے شہر گرو گرام کی مسجد پر آدھی رات کو دھاوا بول دیا۔ بلوائیوں نے مسجد میں توڑ پھوڑ کی اور مسجد کو آگ لگا دی۔ہندو انتہا پسندوں نے مسجد کو بچانے کی کوشش کرنے والے امام مسجد سمیت دو افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں امام مسجد جاں بحق ہوگئے۔ گروگرام کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔ امام مسجد کو قتل کرنے والے کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں