معاشرے کے پسے ہوئے لوگوں کو صحت ،تعلیم اور روزگار کی فراہمی کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت،حاجی صادق

کوئٹہ : سیاسی و سماجی رہنماوں نے کہا ہے کہ ہمیں زئی اور خیلی کی سیاست سے بالاتر ہوکر معاشرے کے پسے ہوئے لوگوں کو صحت ،تعلیم اور روزگار کی فراہمی کیلئے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے مظلوم اولسی تحریک پاکستان کے پلیٹ فارم سے بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت کو یقینی بنایا جائے گا ، عوام معاشرے سے نا انصافی اور ظلم کے خاتمے کیلئے آگے بڑھ کر اپنا کردارادا کریں ،حاجی صادق اچکزئی بغیر کسی لالچ کے عوام کی بلا رنگ ونسل خدمت کررہے ہیں جنہیں ہم ہرممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔ یہ بات مظلوم اولسی تحریک پاکستان کے چیئرمین حاجی صادق خان اچکزئی ،عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری سردار رشید خان ناصر،پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر حاجی شریف خان خلجی ،قبائلی رہنما عبدالصمد خان اچکزئی ،محمد سلمان اچکزئی ، پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی کوارڈی نیشن سیکرٹری ربانی خلجی ، قبائلی رہنماملک مجیدکاکڑ،سیاسی رہنما میر لیاقت لہڑی ،حاجی نصیب اللہ شاہوانی،قبائلی رہنما نعیم خلجی ،بازئی یوتھ فورس کے اجمل بازئی ، مظلوم اولسی تحریک کے صوبائی صدر محمد ایوب افغان ،حضرت ولی ،ملک حمید کاکڑ،ملک حمیدشاہوانی حضرت علی اچکزئی،صادق خان اچکزئی ،نجیب اللہ ایڈووکیٹ اوردیگر نے مظلوم اولسی تحریک کے صوبائی عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس سے قبل مظلوم اولسی تحریک کے مرکزی چیئرمین حاجی صادق خان اچکزئی نے مظلوم اولسی تحریک کے صوبائی صدر محمد ایوب افغان ، جنرل سیکرٹری سیلاب خان اچکزئی ، نائب صدر سردار عجب خان میانخیل،نائب صدر دوئم وزیرخان اچکزئی ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری نجیب اللہ کاکڑایڈووکیٹ،،ڈپٹی جنرل سیکرٹری دوئم نقیب اللہ خان اچکزئی سے انکے عہدوں کا حلف لیا۔تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں نوابزادہ ہمایوں جوگیزئی، سردار روح اللہ خلجی ، قبائلی و سیاسی رہنما ملک قیوم کاکڑ، سید ایوب آغااوردیگر نے بھی شرکت کی۔حاجی صادق خان اچکزئی نے کہا کہ مظلوم اولسی تحریک نے اپنے قیام سے لیکر آج تک بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت کی ہے اورمظلوم اولسی تحریک کی پانچ سالہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے ہمارا مقصد عوام کی خدمت اورانہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے ہماری تحریک کسی قوم یا قبیلے کیلئے نہیںبلکہ تحریک کا مقصدزئی اورخیلی سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کرنا ہے۔ انہوں نے مظلوم اولسی تحریک کے صوبائی عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی کونسل نے نئے عہدوں پر جس اعتماد کا اظہارکیاہے وہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔سردار رشید خان ناصر،حاجی شریف خان خلجی ،قبائلی رہنما عبدالصمد خان اچکزئی ،محمد سلمان اچکزئی ، پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی کوارڈی نیشن سیکرٹری ربانی خلجی ، ملک مجیدکاکڑ،سیاسی رہنما میر لیاقت لہڑی ،حاجی نصیب اللہ شاہوانی اوردیگر مقررین نے کہا کہ قبائلی رہنما و مظلوم اولسی تحریک پاکستان کے چیئرمین حاجی صادق اچکزئی نے آج سے پانچ سال پہلے تحریک کی بنیاد رکھی جو عوام کو ظلم و تشددسے نجات دلانے اورانہیں تعلیم،صحت ، پینے کے صاف پانی،کھیلوں کے مواقع اورروزگار کی فراہمی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک کے چیئرمین حاجی صادق اچکزئی نے بغیر کسی اقتدار اور لالچ کے عوام کی خدمت کی ہے ۔انہوں نے مظلوم اولسی تحریک کے چیئرمین حاجی صادق اچکزئی اور صوبائی عہدیداروں کو ہرممکن تعاون کا یقین دلایااور نئے صوبائی عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں