چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے چارج سنبھال لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے نئے چیئرمین ملک امجد زبیر ٹوانہ نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے مطابق ملک امجد زبیر ٹوانہ ان لینڈ ریونیو میں گریڈ 21 کے افسر ہیں اور نئے چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی فوری طور پر تاحکم ثانی کی گئی ۔نوٹی فکیشن کے مطابق امجد زبیر ٹوانہ کو سیکرٹری ریونیو ڈویژن کا اضافی چارج بھی سونپا گیا ۔ملک امجد زبیر ٹوانہ کو عاصم احمد کی جگہ چیئرمین ایف بی آر تعینات کیا گیا۔وزیراعظم نے ملک امجد زبیر ٹوانہ کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔نئے چیئرمین کی تقرری کے لیے سمری میں دوسرا نام ممبر ایف بی آر ایڈمن ندیم رضوی اور تیسرا نام راشد محمود لنگڑیال کا شامل تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں