پاکستان عسکریت پسندی کیخلاف افغانستان کی صلاحیت بڑھانے کیلئے تیار ہے، ترجمان وزارت خارجہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان عسکریت پسند تنظیموں کا مقابلہ کرنے کے لیے افغانستان کی صلاحیت بڑھانےکے لیے تیار ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے افغانستان سےعسکریت پسندی کےخطرے سےمتعلق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ریمارکس کی وضاحت کر دی۔وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ کے ریمارکس نہ تو نئے ہیں اور نہ ہی غیر معمولی، پاکستان نے ہمیشہ کہا ہےکہ وہ ملکی یا غیر ملکی تمام خطرات کے خلاف اپنے دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ افغان سر زمین پاکستان کے اندرعسکریت پسندی کی کارروائیوں کے لیے لانچنگ پیڈ نہ بنے۔ان کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندی کے خاتمے کے لیے افغانستان کے ساتھ بات چیت کی پالیسی کا اعادہ ہے۔وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہی کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
Load/Hide Comments


