کوئٹہ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکارجاں بحق

کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہمیںنامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکارجاں بحق ہو گیا ، پولیس اہلکار کو ہزارہ ٹاون سے پولیس لائن جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیاپولیس کے مطابق،بے نظیر پل پر نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار کو قتل کیا ہے۔ محمد جواد نامی پولیس کانسٹیبل ہزارہ ٹان سے پولیس لائن ڈیوٹی پہ جارہا تھا کہ نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔پولیس کانسٹیبل جواد پر جان لیوا فائرنگ کے بعد نا معلوم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ پولیس نے علاقے کا گھیرا کرتے ہوئے مقتول پولیس کانسٹیبل کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں