پارلیمانی تاریخ میں قانون سازی کی تیز ترین نصف سنچری مکمل ،4 دن میں 54 بل منظور

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملکی پارلیمانی تاریخ میں تیز ترین قانون سازی کا ریکارڈ قائم ہوگیا ۔ حکومت نے 4 دن میں 54 بل منظور کروا لیے۔وفاقی حکومت نے پارلیمانی تاریخ میں قانون سازی کی تیز ترین نصف سنچری مکمل کرلی اور قومی اسمبلی سے 4 دنوں میں 54بلز منظور کرا لیے۔قومی اسمبلی سے منظور 54بلز میں سے 35نجی یونیورسٹیوں کے قیام سے متعلق ہیں ۔ واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز اختلاف کے بعد ضمنی ایجنڈے کے تحت آج پھر 7 بل قومی اسمبلی سے منظور کرائے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں