وڈیرہ عبدالخالق موسیانی جمہوریت پسند تھے،ان کی رحلت پر صدمہ ہوا، نواب ثنا زہری

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ وڈیرہ عبدالخالق موسیانی کی رحلت کا سن کر بے حد صدمہ ہوا۔ وہ ایک نمایاں شخصیت تھے جس نے ہمیشہ جدوجہد کی اور اپنی سیاسی کاز کو آگے بڑھایا۔ سیاسی اختلافات اپنی جگہ تاہم وڈیرہ عبدالخالق موسیانی کی جمہوریت پسندی بے مثل تھی اور وہ علاقے میں سیاسی و قبائلی طور پر ایک اہم ستون سمجھے جاتے تھے۔ ان کی وفات علاقے کے لیئے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعاء ہے کہ وڈیرہ عبدالخالق موسیانی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق نصیب عطاء فرمائے۔آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں