نوابزادہ ہارون رئیسانی کا قتل کسی قسم کا قبائلی تصادم نہیں، میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان سراوان ہاؤس
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان سراوان ہاؤس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نوابزادہ ہارون رئیسانی کاقتل کسی قسم کا قبائلی تصادم نہیں ہے ، الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بےبنیاد ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ شام پیش آنے والا افسوس ناک واقعہ جس میں نوابزادہ ہارون رئیسانی کی قتل کسی قسم کا قبائلی تصادم نہیں تھا۔نوابزادہ ہارون رئیسانی جوکہ ڈپٹی ڈائرکٹرفوڈاتھارٹی تھے اور اس وقت سرکار ڈیوٹی پر تھے جس کی سرکاری طور پر ان کے آفس نے تصدیق کی ہے اور پریس ریلیز بھی جاری کی ہے ،ترجمان سرآوان ہاؤس نے کہا کہ دوران ڈیوٹی نوابزادہ ہاورن رئیسانی پر جرائم پیشہ افراد نے حملہ کیا تھاجوخود کو قانون سے بالاترسمجھتے ہیں ،جس کے نتیجے میں نوابزادہ ہارون رئیسانی اپنے سرکاری گارڈ لیویز اہلکار لال محمد سومرو سمیت موقع پر جاں بحق ہو گئے، اس سلسلے میں وضاحت کی جاتی ہے کہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بےبنیاد ہیں۔ بےبنیاد قسم افواہیں پھیلانے سے گریز کیا جائے۔انھوں نے مزید کہا کہ نواب محمد اسلم رئیسانی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی بھی تردید کی ، ان کا کہنا تھا کہ نواب محمد اسلم رئیسانی نے کسی قسم کا کوئی بیان جاری نہیں کیا ۔سرآوان ہاؤس کے حوالے سے کوئی بھی خبر چلانے سے پہلے تصدیق کرلی جائے تاکہ اس قسم کی افواہوں کی روک تھام ہوسکے۔


