وفاقی بجٹ نو آبادیاتی نظام کی بہترین عکاسی کرتاہے،ڈاکٹر حئی بلوچ

کوئٹہ:نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ نو آبادیاتی نظام کا بہترین عکاسی کرتی ہے درحقیقت محنت کش،محکوم قوموں عوام دشمن بجٹ 100فیصد سرمایہ داروں اورزور آور حکمران قوتوں کی مفاد کا بجٹ ہے عوام کو زرا بھر بھی ریلیف نہیں دیا ہے سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کو زیادہ اہمیت دی گئی ہے وفاقی حکومت آئی ایم ایف کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے بلوچستان کو وفاق نے ماضی کی طرح بجٹ میں مکمل نظر انداز کیا گیا ہے ان خیالات کااظہار ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وفاقی بجٹ کو نو آبادیاتی نظام کا بہترین عکاسی کرتی ہے درحقیقت محکوم قوموں اور عوام دشمن بجٹ 100فیصد سرمایہ داروں اور زورآور حکمران قوتوں کی مفاد کابجٹ ہے محنت کش عوام کو زرا بھر بھی ریلیف نہیں دیا گیا وفاق نے سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کو سب سے زیادہ اہمیت دی گئی ہے یہاں تک ان کا پنشن بھی سول بجٹ پرڈال دیا ہے حالانکہ اس جدید دور میں سب سے زیادہ اہمیت معاشی استحکام کو دی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ یہاں بالخصوص زراعت اور لائیو اسٹاک کو کوئی اہمیت نہیں دی گئی ہے حالانکہ 70فیصد روزگار کا انحصار اسی سے ہے وفاقی حکومت نے تعلیم اور صحت کے لئے بہت کم رقم مختص کی گئی ہے تعلیم یافتہ،ہنر مند معاشرہ ہمیشہ ترقی کیلئے گامزن رہتا ہے وفاقی حکومت تعلیم اور صحت کو ترقی کے بجائے اور اندھیرے میں لے گئے ہیں وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کے شرائط پر یہ بجٹ پیش کیا ہے جس کا واضح پالیسی ہے کہ جس ملک نے ورلڈ بینک پر انحصار اور ان کی پالیسیوں پر عمل کیا کبھی بھی وہ آزاد اور خود انحصار معیشت حاصل نہیں کرسکے گا انہوں نے کہا کہ جس ملک کی اپنی خود مختار آزاد معیشت نہ ہو وہ اپنی خود مختاری کو برقرار نہیں رکھ سکتا ہے وفاقی حکومت نے تیل کا ٹیکس 73فیصد بڑھا دیا ہے اس سے ملک میں مزید مہنگائی بڑھ جائے گی افراط زرمیں اضافہ ہوجائے گا عام شہری کیلئے روح اور جسم کا رشتہ جوڑنا مشکل ہوجائے گا بلوچستان کو وفاق نے ماضی کی طرح اس بجٹ میں بھی بلوچستان کو مکمل نظر انداز کیا گیا ہے بلوچستان میں اپنی بنائی ہوئی حکومت کے منصوبے بجٹ میں ڈالنے کے بجائے انہیں ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا ہے وفاقی حکومت کو چاہیے تھا کہ کراچی تا کوئٹہ دو رویہ روڈ اس اہم منصوبے کو بھی شامل نہیں کیا گیا ہے وفاقی حکومت کی اس ظلم وستم کو دیکھیں کہ بلوچستان میں اعلیٰ معیار کا ہسپتال اور تعلیمی ادارہ جیسے کراچی لاہور،اسلام ا ٓباد کے معیار کے ہیں ان کوبھی شامل نہیں کیا گیا ہے محنت کش محکوم اقوام قوموں نے وفاقی بجٹ کو مکمل مسترد کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں