مستونگ، کورونا کیسز کی تعداد 119ہوگئی
مستونگ:مستونگ ضلع میں کوروناوائرس کے مثبت کیسز میں بتدریج اضافہ جاری ہیں اور روز بروز کورونا پازیٹیو کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے عید کے بعد تاحال 119 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے اس سے قبل شروع میں کے پہلے مہینہ میں مستونگ میں کروناوائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 29 تھی جبکہ اگلے مرحلے میں ایک مہینہ میں یہ تعداد بڑھ کر 119 ہوگئی اور اب تک پازیٹو کسز کی ٹوٹل تعداد 148 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ضلع مستونگ میں کوروناوائرس کا پھیلاؤ تیزی سے جاریہے اور مثبت کیسز کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہاہے۔مستونگ میں کورو وائرس کے پہلے مریض میں تشخیص 15 اپریل کو ہوئی اور 15 اپریل سے 15 مئی تک کورووائرس کے مثبت مریضوں کی تعداد 29 رہی جبکہ 16 مئی سے 15 جون تک کوروناوائرس کے مثبت کیسز میں رکارڈ اضافہ ہوا اور صرف ایک مہینہ میں یعنی 16 مئی سے آج تک کورونا وائرس کے119 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔کوروناوائرس کے کیسز میں ایک مہینہ میں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے


