154 روپے لیٹر پیٹرول حرام، 273 روپے حلال، مولانا دہشتگردی کا بہانہ بنا کر الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، بیر سیف
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن دہشتگردی کا بہانہ بنا کر الیکشن سے بھاگنے کے چکر میں ہیں۔سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ مولانا نے 16 وزراء خیبرپختونخوا کی نگران حکومت میں بٹھا کر کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی دور میں 154 روپے لیٹر پیٹرول حرام اور آج 273 روپے لیٹر پیٹرول مولانا کو حلال لگتا ہے۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مولانا کو نہ امن و امان سے کوئی سروکار ہے نہ ہی مہنگائی سے۔
Load/Hide Comments


