قلعہ سیف اللہ، ڈیرہ مراد جمالی، ٹریفک حادثات میں 2سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
کوئٹہ( این این آئی)قلعہ سیف اللہ میں ٹریفک حادثہ 2سگے بھائی جاں بحق ہو گئے۔ پو لیس کے مطابق جمعہ کو قلعہ سیف اللہ کے علا قے ژوب شاہراہ توراسکی کے مقام پر ٹرک اور موٹرسائیکل کے درمیان ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دوسگے بھائی پائند خان اورگل پسران مجید موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ پو لیس نے لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعدلا شوں کو روثاءکے حوالے کر دیا گیا مزید کاروائی جا ری ہے ۔ دریں اثنا ڈیرہ مراد جمالی میں تیز رفتار آئل ٹینکر کی ٹکر سے نوجوان جانبحق پولیس کے مطابق پولیس تھانہ سٹی ڈیرہ مراد جمالی کے حدود مال پڑی کے نزدیک تیز رفتار آئل ٹینکر کی ٹکر سے 14سالہ عطااللہ گجر جانبحق ہوگیا ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد ورنہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے ۔


