عمران خان کی گرفتاری کیخلاف احتجاج، زمان پارک سے36 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا
لاہور (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کیخلاف ان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور میں احتجاج کرنے والے 36 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی ہے جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا جس پر پولیس نے 25 کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔ اس کے علاوہ کراچی پریس کلب پر پہنچنے والے5 پی ٹی آئی کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
Load/Hide Comments


