کوئٹہ،فاطمہ جناح ہسپتال میں قائم کوروناٹیسٹ کرنے کیلئے قائم لیبارٹری میں بجلی کے وولٹیج زیادہ آنے سے مشینوں کے ساتھ منسلک آلات جل گئے

کوئٹہ:کوئٹہ کے فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال میں قائم کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے کیلئے قائم لیبارٹری میں بجلی کے وولٹیج زیادہ آنے سے مشینوں کے ساتھ منسلک آلات جل گئے جس کی وجہ سے 1200سے زائد افراد کے ٹیسٹ کے نتائج موصول نہیں ہوسکے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ شب بجلی کے وولٹیج اچانک زیادہ ہونے کی وجہ سے فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیلئے قائم لیبارٹری کی مشینوں کے آلات جل گئے جس کی وجہ سے ٹیسٹوں کے نتائج آنے کا سلسلہ رک گیا جبکہ حکومت بلوچستان محکمہ صحت نے پیر کو مشینوں کے آلات اسلام آباد سے منگواکر مشینوں میں دوبارہ نصب کردیئے البتہ 1200افراد کے ٹیسٹ نتائج تاخیر کا شکار ہوگئے۔زرائع کے مطابق مشینوں نے کام شروع کردیا ہے مطلوبہ ٹیسٹ نتائج کی رفتار حاصل کرنے میں چوبیس گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں