حب میں عہدیدار کی گرفتاری، نیشنل پارٹی اور اتحادی جماعتوں نے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا

حب (نمائندہ انتخاب) نیشنل پارٹی کے عہدیدار کی گرفتاری نیشنل پارٹی اور اتحادی جماعتوں نے چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب اور افسران کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا آج اتوار کو پریس کلب پر مظاہرہ جبکہ کل سے سوک سینٹرمیں دو گھنٹے کا دھرنا دیا جائے گا مسائل کی نشاندہی پر چیئرمین اور میونسپلٹی افسران کا رویہ اور سیاسی انتقال کا نشانہ بنانے والے عناصر کی متوازی حکومت قائم کرنے نہیں دینگے،پچاس سالوں سے حب کے نمائندے شریک اقتدار اور افسر شاہی کی گٹھ جوڑ نے عوامی وسائل پر ڈاکہ کر لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی ہے پورا حب شہر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے اور حب شہر میں امن وامان کی صورتحال بگڑتی جارہی ہے چوری ڈکتیاں ،ہزنی چھینا چھپٹی اور اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں روز کے معمول بن گئے شہری تاجر عدم تحفظ کا شکار ہیں سرکاری محکموں کے افسران خاص کر انتظامیہ اور پولیس کی مشینری بھوتانی گروپ کے سیاسی مخالفین ،حریفین کے خلاف استعمال ہونے پر معمور ہیں ،نااہل چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب عوامی مسائل کے حل کے بجائے سیاسی مخالفین کے خلاف مختلف ہتھکنڈے استعمال کرنے لگے ہیں نیشنل پارٹی حب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عابد ملازئی سے الجھ کر ان پر FIRدرج کرانے کا عمل قابل مذمت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے چیئرمین میونسپل کارپوریشن کے اس عمل کے خلاف آج حب میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا اور کل بروز پیر سے سوک سینٹر کے احاطے میں روزانہ 2گھنٹہ ٹوکن ہڑتال کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی لسبیلہ کے ضلعی صدر و کونسلر میونسپل کارپوریشن حب عبدالغنی رند نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر میونسپل کارپوریشن حب کے کونسلرز عثمان کوہ بلوچ ،ممتاز علی مگسی ،حافظ رسول بخش بروہی،بشیر جمالی ارباب علی مگسی ،نیشنل پارٹی قلات ڈویژن کے ریجن کے سیکرٹری نظام الدین رند ،صوبائی نائب صدر خورشید علی رند ،بی ایس او پجار کے سابق چیئرمین واحد رحیم بلوچ ،اسد غنی رند ،کامریڈ عمران بلوچ ،روشن جتوئی ،نوید لاڈلہ سمیت نیشنل پارٹی کے دیگر سینکڑوں کارکنوں کے ہمراہ پُر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا عبدالغنی رند نے کہاکہ گزشتہ 50سالوں سے یہاں کے حالات کہاں پہنچے ہیں حب کے نمائندے ، شریک اقتدار اور افسرشاہی کی گٹھ جوڑنے عوامی وسائل پر ڈاکہ ڈال کر لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنادی ہے پوراشہرکھنڈرات کا منظر پیش کررہاہے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔ معمولی بارش سے پورا نظام درھم برہم ہوکر رہ گیا ہے ہر جگہ پانی جمع ہونے سے وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے گلیوں میں کچروں کے ڈھیرلگے ہوئے، پورا شہر میں سیوریج نظام ناکارہ ہونے کی وجہ سے گلیوں، سڑکوںپرگٹرکے پانی بہہ رہے ہیں گھروں میں پانی، گیس پائپ لائنوں میں گٹرکاپانی ملاہواہے انھوں نے کہاکہ گزشتہ کئی عرصے سے لوگوں کو پانی کی سپلائی بند ہے ایریگیشن اور پبلک ہیلتھ کی مافیا راج ہے پانی چوری ہورہاہے کسی کے کانوں جوں تک نہیں رینگتی ہے بلدیاتی نظام اور محکمہ بلدیہ پورا سسٹم کرپشن لوٹ مارکی وجہ سے ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے تعلیم ،صحت کے اداروںکا براحال ہے انھوں نے کہاکہ حب شہر میں امن امان کی صورتحال یہ ہے کہ آئے روز چوری، ڈکتیاں، رہزنی، چھینا چھپٹی، اسٹریٹ کرائم کے روز افزوں بڑھتے وارداتوں کی وجہ سے لوگوں کی جان، مال اور کاروبار عدم تحفظ کا شکار ہوکر رہ گیا ہے مگر افسوس تمام سرکاری محکموں کے افسران خاص کر انتظامیہ اور پولیس کی مشینری ایک مخصوص سیاسی گروہ کے سیاسی مخالفین، حریفوں کے خلاف استعمال ہونے پر معمور ہے کہیں جعلی مقدمہ قائم کرنے کی دھونس دھمکیاں تو کہیں سرکاری خزانے سے لوٹ کر مفادات ،مراعات سے نوازنے کا لالچ دے کر سیاسی کارکنوں کوتوڑ کر بھوتانی گروپ میں شامل کرانے جیسے ہتھکنڈوں کا استعمال جاری وساری ہے انھوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں نیشنل پارٹی تحصیل حب کاڈپٹی جنرل سیکریٹری عابد ملازئی جس کا تعلق داروہوٹل پتھر کالونی سے ہے اس نے انہی علاقائی عوامی مسائل کو لے کر میونسپل کارپوریشن حب چیئرمین آفس میںایک وفد لے کر گئے جہاں مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا لیکن وہاں موجود ٹولہ بجائے مسائل پرتوجہ دیتے حل کرنے کی یقین دہانی کرانے کے وہ عابد ملازئی کے ساتھ الجھ پڑے اور انہیں اشتعال دلانے کی کوشش کی حتی کہ سرکاری ملازمین کے زریعے چیئرمین کے دفتر سے زبردستی نکال باہر کرکے حراست میں لئے رکھا جہاں سے پولیس کوبلاکر جعلی بے بنیاد مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ یادرہے کہ ایف آئی آر میں جو الزام لگاگیا ہے وہ دوہراپن اور مغالطہ ہے ۔ایک طرف میونسپل حب کے چیئرمین کے ساتھ بد تمیزی ، دھمکی دینے کا ڈھنڈوراپیٹاگیا جبکہ مقدمہ چیف آفیسر کی مدعیت میں کارسرکار میں مداخلت کا درج کیا گیا ہے ساراجھوٹ کا پلندا ہے محض ایک سیاسی کارکن کو مخالف یا حریف جماعت سے ہونے کی بناءپر انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایاجارہاہے جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے جب یہ واقعہ پیش آیا اس کے فوراًبعد پارٹی کے ذمہ داردوستوں نے رابطہ کیا تو اس موقع پر چیئرمین بابو فیض محمد شیخ کے طر ف سے تسلی دی گئی یہ کوئی بڑا ایشونہیں اس کو آپس میں بیٹھ کر حل کرتے ہیں اس کے علاوہ غلام سرور مگسی وائس چیئرمین میونسپل حب ، کونسلر شاہ محمد صدیقی (جمعیت علماءاسلام ) کونسلر حاجی محمدامین مری کی جانب سے ثالثی کا کردار اداکرنے کے سلسلے میں نیشنل پارٹی کی جانب سے مکمل اختیار دینے اور ثالثین کی یقین دہانیاں کرانے کے باوجود موصوف نے سرکاری ٹولے کا سہارا لے کر تعصب ،تنگ نظری اور انتقامی کاروائی کا ثبوت فراہم کیا عبدالغنی رندنے مزید کہاکہ ایم سی چیئرمین اور چیف آفیسر کے مابین انتقامی کاروائی میں تعلق کیابنتاہے آپ کو معلوم ہے جب سے بلدیاتی انتخابات ہوئے ہیں چیئرمین منتخب ہوئے ہیںاب تک ایوان صرف دواجلاس ہوئے ہیں نہ مالی سال کا بجٹ، نہ مالی اخراجات کاکوئی حساب کتاب لیکن غیر ترقیاتی فنڈز کی مد میں صفائی ستھرائی کے نام پر کروڑوں روپے سرکاری خزانے سے نکال کر اپنے شاہ خرچیوں میں مصروف ہیں اور موجودہ چیف آفیسر کو جو 16گریڈ کا ہے کس مقصد کے تحت گریڈ 17کے پوسٹ چیف آفیسر تعینات کیا گیا ہے ساراملی بھگت اور گٹھ جوڑ عوام کی دولت کومال غنیمت سمجھ کر لوٹنے کی شراکت داری ہے جوکہ ناقابل قبول ہے انھوں نے کہاکہ جیسے ہمارے ساتھی عابد ملازئی کو حراست میں لے کر پولیس تھانے میں بند کردیا گیا رات کی تاریکی میں نیم شب کو چند عناصر نے شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بننے کی کوشش کے تحت تھانہ جاکر حوالات کے اندر سے عابد ملازئی کو بلایاگیا اور دھونس دھمکیاں دی گئی حتی کہ پولیس حراست میں ایک ملزم تک سیاسی مخالفین کورسائی حاصل ہونا چہ معنی داردیہاں نہ صرف ایک سیاسی گروہ کے حواس باختگی ، بوکھلاہٹ شکارہوکرانتقام کی حوس میں اس حد تک جانے سے بھی گریز نہیں کرناسوالیہ نشان ہے ۔بلکہ پولیس تھانہ اور افسران کی جانب سے ایسے عناصر کو رسائی حاصل ہونا پولیس کی طرف انگلی اٹھانے کا سامان فراہم کرتا ہے ایک سوال کے جواب میں عبدالغنی رند کہاکہ چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب عوامی مسائل کے حل کرنے کے بجائے سائلین بلخصوص سیاسی حریفین کے کارکنوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کرنے جیسے حربے استعمال کر رہے ہیں جس کی واضح مثال نیشنل پارٹی تحصیل حب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عابد ملازئی کا جنہوں نے اپنے علاقے کے مسائل کے حل کے حوالے سے جب چیئرمین کے دفتر پہنچے توان کے ساتھ ناروا سلوک اختیار رکھا گیا اور اس کے خلاف جعلی FIRدرج کروایا گیا انھوں نے کہاکہ چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب کے خلاف آج حب میں احتجاج کیا جائیگا اور کل بروز پیر سوک سینٹر کے سامنے روزنہ 2گھنٹہ ٹوکن ہڑتا ل کیا جائے گا انھوں نے کہاکہ گزشتہ کئی دنوں سے میونسپلٹی کونسلران گزاش کرتے آرہے ہیں میونسپل کارپوریشن حب کا بجٹ اجلاس طلب کیا جائے لیکن اس پر عمل نہیں ہورہا اور کہا جاتا ہے فنڈز دستیاب نہیں تو اب تک پانچ کروڑ روپے سے زائد بارشوں اور صفائی ستھرائی کے نام پر خرچ کئے گئے ہیں ان کا حساب دیا جائے کہ یہ پیسے کہاں خرچ ہو ئے انھوں نے کہاکہ یہاں کے نمائندوں کی بے حسی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاتا ہے حب ندی پل زمین ہوئے ایک سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن اس پر بھی ان کی خاموشی ہے اور متبادل راستہ بھی تعطل کا شکار ہے حب بائی پاس پر ٹریفک کا دباﺅ ہے جس کی وجہ سے ہر وقت ٹریفک جام رہتا ہے جس سے نہ مسافروں بلکہ مریضوں کو بھی کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں