جڑواں شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار، نشیبی علاقے زیر آب آگئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔جڑواں شہروں میں علی الصبح بادل برسنے کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے، بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ جنوب مغرب سے چلنے والی ہواں کی رفتار 25 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جن میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں