کوئٹہ پولیس کارکردگی بہتر کرنے کے بجائے سیاسی آقاﺅں کو خوش کرنے میں مصروف ہے، پی ٹی آئی

کوئٹہ (یو این اے) تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے صدر عبدالرحیم کاکڑ نے کوئٹہ پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے پرامن کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر کی اندراج اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس اپنی کارکردگی بہتر کرنے کی بجائے سیاسی آقاﺅں کو خوش کرنے میں مصروف ہیں ،وہ لوگ بھی گرفتارکئے جارہے ہیں جن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوتا،کوئٹہ میں گزشتہ ایک ہفتے میں جو واقعات رونما ہوئے ضروری تھا کہ پولیس اپنی کارکردگی بہتربناتی لیکن انہیں تو پی ٹی آئی کے کارکن تخریب کار نظرآرہے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ عبدالرحیم کاکڑ نے کہاکہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے لیکن یہاں مسلط حکومت جمہوریت کا لبادہ اوڑھے ایک ڈکٹیٹر کا کردارادا کررہاہے ہر جمہوری ملک میں ہر شخص کو پرامن احتجاج کا حق حاصل ہے لیکن بدقسمتی سے کوئٹہ سمیت ملک بھر میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے پرامن کارکنوں کو ایف آئی آر میں نامزد کرکے پولیس اپنی ناکامی چھپا رہی ہے ،کوئٹہ پولیس امن وامان کی بجائے سیاسی طورپر استعمال ہورہی ہے کوئٹہ کی امن کا یہ عالم ہے کہ جگہ جگہ لوگ خوف میں مبتلا ہیں جبکہ پولیس کو پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کی پڑی ہے جیسے وہ کوئی تخریب کار ہوں ۔ پولیس اپنی کارکردگی بہتر کرنے کی بجائے سیاسی آقاﺅں کو خوش کرنے میں مصروف ہیں ،وہ لوگ بھی گرفتارکئے جارہے ہیں جن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوتا،کوئٹہ میں گزشتہ ایک ہفتے میں جو واقعات رونما ہوئے ضروری تھا کہ پولیس اپنی کارکردگی بہتربناتی لیکن انہیں تو پی ٹی آئی کے کارکن تخریب کار نظرآرہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں