پنجگور، گچک میں خاتون کو خنجر کے وار سے زخمی کرنیوالا ملزم گرفتار

پنجگور ( این این آئی) پنجگور میں لیویز کی کاروائی گچک میں خاتون کو خنجر کے وار سے شدید زخمی کرنے والا ملزم گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پنجگور امجد حسین سومرو کی ہدایت پر لیویز فورس نے رسالدار میجر صابر علی گچکی کی زیر نگرانی گچک میں گزشتہ روز خاتون کو خنجر کے وار سے شدید زخمی کرکے فرار ہونے والے ملزم فراز ولد واحد بخش کو گرفتار کرلیا رسالدار میجر صابر علی کے مطابق ملزم کا خاتون کے فیملی کے ساتھ زاتی چفلقش چل رہی تھی جس پر ملزم نے حواہ پر خنجر سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا تھا اور بعد میں قریبی پہاڑوں میں روپوش ہوکر فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا جسے پکڑ لیا گیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش جاری ہے کارروائی میں ناصر علی اور عبدالغفار نے بھی لیویز فورس کے ہمراہ حصہ لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں