تربت میں طالبات کے پانی میں ڈوبنے کا واقعہ افسوسناک ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے تربت کے علاقے کلگ میں طالبات کے پانی میں ڈوب کر جانبحق ہونے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلی نے کہا ہے کہ انہیں افسوسناک واقعہ میں سات بچیوں کے جانبحق ہونے پر دلی دکھ ہواغم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں وزیراعلیٰ نے بچیوں کی مغفرت اور والدین کے لیئے صبر جمیل کی ہے اور ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاندانوں کی بھرپور معاونت اور ڈوبنے سے بچ جانے والی بچیوں کی بہتر طبی دیکھ بھال کی جائے۔
Load/Hide Comments


