دشت میں فورسز نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد چینی کے 8 ٹرک قبضے میں لے لیے

مستونگ (این این آئی) دشت میں ایف سی ، لیویز نے مشترکہ کاروائی کر تے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد چینی کے 8 ٹرک قبضے میں لے لئے ،قانونی کاروائی کے بعد بیک گاڑیوں کو کسٹم کے حوالے کیاجائےگا، مستونگ کے عوامی حلقوں اور تاجروں نے چینی مستونگ کے عوام کیلئے سرکاری ریٹ پر تاجروں کو فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے تاکہ مستونگ کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح سوشل میں میڈ پر چینی اسمگلنگ کی ویڈیو اور خبر نشر ہوا تھا جس کے بعد دشت عمر ڈھور کنڈ میسوری کے علاقے میں ایف سی اور لیویز انتظامیہ فورس نے کاروائی کرتے ہوئے چینی کی افغانستان اسمگلنگ کی کوشش کرنے والے اسمگلروں کو فائرنگ تبادلے کے بعد 8 دس ویلر ٹرکوں کو قبضے میں بیک ٹرکس کے خفیہ خانوں میں موجود 5000 کے قریب بوریاں چینی برآمد کرلی ہیں، ٹرکوں میں چھ چھ سو سے زیادہ چینی کی بوریاں لوڈ تھے، لیویز انتظامیہ کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر مستونگ کے احکامات پر لیویز فورس کے جوان الرٹ کھڑے ہیں اور انکے عقابی نظروں سے سمگلرز بچ نہیں سکتے اور انکے خلاف کاروائی یونہی جاری رہے گی۔ عوامی حلقوں کی جانب سے کاروائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے چینی اسمگلنگ کے روک تھام کیلئے مزید سخت اقدامات کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں