لداخ: وادی گلوان میں انڈیا اور چینی فوج کی سرحدی جھڑپ میں افسر سمیت تین انڈین فوجی ہلاک

لداخ: وادی گلوان میں انڈیا اور چینی فوج کی سرحدی جھڑپ میں افسر سمیت تین انڈین فوجی ہلاکانڈیا کا کہنا ہے کہ چینی فوج کے ساتھ سرحدی جھڑپ میں تین انڈین فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔انڈین حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ جھڑپ پیر کی شب متنازع وادی گلوان کے علاقے میں ہوئی جہاں فریقین کی افواج کی پسپائی کا عمل جاری تھا۔انڈین حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اس جھڑپ میں چینی فوج کو بھی جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے تاہم چینی حکام کی جانب سے تاحال اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔انڈین فوج کی جانب سے دیے گئے بیان کے مطابق اس واقعے کے بعد انڈیا اور چین کے سینیئر فوجی حکام وادی گلوان میں ملاقات کر رہے ہیں تاکہ کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں