کوئٹہ میں بڈی بیئر نصب کرنے کا مقصد امن وامان اور دوستی کو فروغ دینا ہے، جرمن قونصل جنرل

کوئٹہ (آن لائن) پاکستان میں متعین جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز (Dr rudigerlotz) نے کہا ہے کہ پاکستان اور جرمنی کے سفارتی تعلقات 70 سالوں پر محیط ہے اور ان تعلقات کو مزید بہتر اور مستحکم بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں جرمنی کی جانب سے پاکستان کے ساتھ دوستی کی نشانی کے طور پر بڈی بیر نصب کیا گیا ہے اور مذکورہ چوک کو بھی برلن چوک کے نام سے منسوب کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مذکورہ بڈی بیر اور چوک کا افتتاح کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میٹرو پولٹین کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر جبار بلوچ ، کوئٹہ میں جرمنی کے اعزازی قونصل جنرل مراد بلوچ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ بڈی بیر نصب کرنے کا مقصد امن وامان ، دوستی کو فروغ کا پیغام دینا ہے پاکستان اور جرمن کے درمیان سفارتی تعلقات 70 سالوں پر محیط ہے اور 70 سالہ تعلقات کی یاد میں بڈی بیر کو نصب کیا گیا ہے بڈی بیر نصب کرنے میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کا تعاون جاری ہے ۔ اور پاکستان میں پہلا بڈی بیر نصب کیا گیا ہے بڈی بیر کے پھیلے ہوئے ہاتھ امن اور تعاون کی علامت ہے برلن ، واشنگٹن سمیت دنیا کے ڈیڑھ سو ممالک میں بڈی بیر نصب کئے گئے ہیں۔ اور ان کی تنصیب کا مقصد ماحولیاتی تبدیلی کو ظاہر کرتا ہے ہماری بلوچستان حکومت اور کوئٹہ کے شہریوں سے یہی امید ہوگی کہ وہ اس کا خیال رکھیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لئے ہماری جانب سے بھر پور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ سفارتی اور دیگر ترقیاتی حوالوں سے تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ جبار بلوچ نے جرمنی کی حکومت اور جرمنی کے قونصل جنرل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہت کم وقت میں کوئٹہ میں بڈی بیر کی تنصیب کو یقینی بنایا ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ آئندہ بھی دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ پاک جرمن 70 سالہ تقاریب کے بعد بڈی بیر کی تنصیب اہم مرحلہ تھا ہمیں فخر ہے پاکستان کا پہلا بڈی بیر کوئٹہ میں نصب کیا گیا بڈی بیر کوئٹہ کی خوبصورتی اور دونوں ممالک کی دوستی اضافہ کرے گا اس موقع پر کوئٹہ میں اعزازی قونصل جنرل مراد بلوچ نے کہا کہ بڈی بیر کو نصب کرنے کا مقصد جرمن اور پاکستان کے درمیان دوستی کو فروغ دینا ہے اور دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات 70 سالوں پر محیط ہے اس کو مزید مضبوط بنانا ہے اور بڈی بیر کی تنصیب کرنے میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے عملے نے بھر پور تعاون کیا ہے انہوں نے بتایا کہ بڈی بیر کی تزئین و آرائش کوئٹہ کے طلباءمحمد شہاب سے کرائی گئی ہے ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا سامنا مشترکہ طور پر کرنا ہوگا انہوں نے اس موقع پر تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں