روس کا یوکرین پر میزائل حملہ، 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی
کیف(صباح نیوز)روس نے یوکرین کے شہر پوکرووسک پر رہائشی عمارت پر میزائل حملے میں8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔روس کے یوکرین پر حملے جاری ہیں، تازہ ترین حملہ شہر پوکرووسک کی پرائیوٹ سیکٹر رہائشی عمارت پر ہوا، جس میں ایک ہوٹل اور دکانیں بھی زد میں آئیں۔روس کی جانب سے میزائل رات گئے داغے گئے، واقعے میں کم از کم 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے۔ دوسری جانب یوکرین میں ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے جو صدر زیلینسکی کی جاسوسی کررہی تھی۔ یوکرین انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ خاتون یوکرینی صدر زیلینسکی کے قتل کی سازش میں شریک ہے۔
Load/Hide Comments


