امریکا میں کینسر سے انتقال سے قبل 10 سالہ بچی کی شادی
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں شمالی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والی 10 سالہ بچی کے والدین نے کینسر سے مرنے سے چند دن قبل اپنی بیٹی کی شادی کا خواب پورا کرلیا۔نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایما ایڈورڈز اوراس کے دوست ڈینیئل مارشل کرسٹوفر کی شادی کی تقریب 29 جون کو منعقد کی گئی تھی۔ایما کی شادی موت سے 12 دن پہلے کی گئی، بچی میں اپریل 2022 میں ایکیوٹ لیمفوبلاسٹک(لیوکیمیا)کی تشخیص ہوئی تھی۔شدید لمفوبلاسٹک لیوکیمیا کینسر کی ایک قسم ہے، جو خون اور ہڈیوں کو متاثر کرتی ہے، جس میں بچے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور ایما بھی اس بیماری کا شکار ہوئی تھی۔بچی کے والدین کو یہ امید تھی کہ کی بیٹی کو کینسر سے نجات مل جائے گی لیکن انہیں جون میں علم ہوا کہ یہ ایک لاعلاج مرض ہے اور ان کی بیٹی صرف چند دن کی ہی مہمان ہے۔اس کے بعد جوڑے کی ماں نے دونوں کی شادی کرانے کے بارے میں سوچا اور انہوں انے ایک فرضی تقریب کا اہتمام کیا، شادی کی پوری تیاری صرف دو دن کی قلیل مدت میں کی گئی۔ جس کے لیے لوگوں نے دل کھول کرعطیہ بھی دیا۔بچی کی والدہ نے بتایا کہ ایما جب گرگئی تھی تو اسے اسپتال لیکر گئے جہاں ڈاکٹروں نے اس کی ٹانگ کی ہڈیوں میں کینسر کی تشخیص کی تھی۔


