پنجگور، فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق 1 شدیدزخمی

پنجگور:پنجگور فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوئے اور ایک شدیدزخمی پنجگور کے سب تحصیل کلگ گر پیلکو روتک کے مقام پہ فائرنگ کے نتیجے میں خدارحم نامی شخص جان بحق ہوگیا جبکہ اسی علاقے میں ایک اور واقعہ میں ایک شخص کے جان بحق اور دو افراد کو گرفتار کرنے کی اطلاعات ہیں لیویز نے لاش اور گرفتار افرادکو اپنی تحویل میں لے لیا ہے دوسرا واقع چتکان بازار سول اسپتال کے مین گیٹ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے زبیر نامی شخص زخمی ہوگیا جنہیں بعد ازاں تشویشناک حالت میں کوئٹہ ریفرکردیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں