پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں صبح سویرے ہی تیزی کا رجحان ہے، 100 انڈیکس 48 ہزار 500 کی حد عبور کر گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس 300 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر 48ہزار 546 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس، پاور اور ریفائنریز کے شیئرز میں بھی خریداری دیکھی گئی۔ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان تھا اور 100 انڈیکس 48 ہزار 227 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Load/Hide Comments


