9 مئی مقدمات، یاسمین راشد اور سرفراز چیمہ نے ضمانت کی درخواستیں دائر کردیں
لاہور(صباح نیوز) پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ نے 9 مئی کے مقدمے میں ضمانت پر رہائی کی درخواستیں دائر کردیں۔سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور سابق وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں درخواستیں دائر کی ہیں جو 9 مئی کوپولیس پرپیٹرول بم پھینکنے اور اداروں کے خلاف نعرے اورگاڑیاں جلانے کے کیس میں رہائی کے لیے دائر کی گئی ہیں۔درخواستوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پیٹرول بم پھینکنے اور پولیس گاڑیاں جلانے کے الزام کا کوئی ثبوت موجود نہیں، مقدمہ نمبر 97 اور 108 میں تفتیش مکمل ہو چکی ہے، درخواست گزاروں کو بطور سزا غیر معینہ مدت تک جیل میں قید نہیں رکھا جاسکتا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔
Load/Hide Comments


