قلات،کورونا وائرس کے مزید7 کیسز کی تصدیق،تعداد 53 ہوگئی

قلات :قلات میں کورونا وائرس کے مزید سات کیسز کی تصدیق ، مریضوں کی کل تعداد 53 ہوگئی،166 نیگیٹو جبکہ 65افراد کا ٹیسٹ پینڈنگ،کورونا سے متاثرہ افراد گھروں میں آئسولیٹ۔تفصیلات کے مطابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پرنس عبدالکریم خان ہسپتال قلات ڈاکٹر علی اکبر نیچاری نے خبر رساں ادارے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قلات پرنس عبدالکریم خان ہسپتال قلات میں اب تک کل 284 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ اب تک 53 افراد کے کورونا ٹیسٹ رپورٹس مثبت جبکہ 166 افراد کے رپورٹس نیگیٹو آئے ہیں جبکہ 65 کے رپورٹس آنا باقی ہے۔ جن افراد کے رپورٹس مثبت آئے ہیں انہیں گھروں میں آئسولیٹ کردیا گیا ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جن افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں وہ گھروں میں آئسولیٹ ہے اور انکی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ ہمارا ان سے رابطہ بھی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک تین افراد جوکہ کورونا وائرس میں مبتلا تھے انہیں چودہ روز قرطینہ کرنے کے بعد کورونا ٹیسٹ کئے گئے تو ٹیسٹ نیگیٹو آئے اور وہ اب مکمل صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ مزید آٹھ مریض جن میں کورونا کی تصدیق ہوچکی تھی اور وہ گھروں میں آئسولیٹ تھے انکے چودہ روز قرنطینہ کے بعد انکے دوبارہ ٹیسٹ کئے گئے ہیں توقع ہیکہ انکے اب کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آئینگے جب انکے ٹیسٹ نیگیٹو آئے تو وہ پھر عام اور صحت مند شہری کی طرح زندگی گزارسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں