بیلا میں نامعلوم مزدہ ٹرک کی ٹکر سے خاتون موقع پر جاں بحق
بیلا (یو این اے) بیلا نامعلوم مزدہ ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک خاتون موقع پر جانبحق ایک 19 سالہ خاتون شدید زخمی تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز آر سی ڈی شاہراہ ٹیارہ بیلا کے مقام پر نامعلوم مزدہ ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک خاتون( م) زوجہ ممتاز قوم خاصخیلی ساکن پیپرانی موقع پر جانبحق جبکہ ایک 19 سالہ خاتون( ح) دختر ماموں شدید زخمی ہوگئیں اور موٹر سائیکل ڈرائیور ممتاز ولد ماموں معجزانہ طور پر محفوظ رہا جائے وقوع سے نامعلوم مزدہ ٹرک سمیت حادثے کا زمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا یو این اے کو موصول اطلاعات کے مطابق بیلہ پولیس نے نامعلوم حادثے کے زمہ دار ڈرائیور اور مزدہ ٹرک کی تلاش شروع کردی
Load/Hide Comments


