انوارالحق کاکڑ ن لیگ یا زرداری کی چوائس نہیں، امید ہے رویہ پی ڈی ایم والا نہیں ہوگا، شاہ محمود قریشی
ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے انوارالحق کاکڑ کی بطور نگران وزیراعظم تقرری پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ انوارالحق کاکڑ ن لیگ یا زرداری کی چوائس نہیں۔ شاہ محمود قریشی کاکہناتھا کہ کیا اہم فیصلے راجہ ریاض کریں گے؟ن لیگ، پی پی کی خواہش پوری نہیں ہوئی،انوار کاکڑ کے تقرر نے یہ ثابت کردیا،وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ معاملہ الیکشن کمیشن جاتا تب بھی یہی ہوتا۔ان کا کہناتھا کہ امید ہے کاکڑ کا رویہ پی ڈی ایم والا نہیں ہوگا، انوار کاکڑ سے شفاف الیکشن کی امیدہے،شاہ محمود قریشی نے کہاکہ کسی ادارے سے جھگڑا نہیں۔
Load/Hide Comments


