تمبو، سیاہ کاری کے شبہ میں خاتون اور مرد کا قتل
تمبو:تحصیل تمبو کے علاقے میں سیاہ کاری کے الزام میں ملزم نے اپنی بھتیجی سمیت دوافراد کو ڈنڈے مار کوقتل کردیا اور فرار ہوگیا پولیس کے مطابق نصیرآباد کی تحصیل تمبو کے پولیس تھانہ خان کوٹ کی حدود گوٹھ آچر خان میں ملزم عبیداللہ نے سیاہ کاری کے الزام میں ڈنڈے مارکر اپنی بھتیجی فرزانہ بی بی اور اس کے مبینہ آشناء ہدایت اللہ کو ڈنڈے مارکرقتل کردیا اور فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچادیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔
Load/Hide Comments