کیچ اور کوئٹہ سے 6 بلوچ نوجوان لاپتا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کیچ اور کوئٹہ سے 6 بلوچ نوجوان لاپتا۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات کیچ کے علاقے تمپ سے عارف ولد پنڈوک، شاہزیب ولد رحمدل، بہار ولد جان جان محمد، ندیم ولد قادر بخش اور عزیز ولد اسلم کو لاپتا کردیا گیا۔ علاوہ ازیں کوئٹہ کے رہائشی قمبر بلوچ ولد محمد کریم جو کہ کولواہ کا رہائشی اور Fsc کا طالبعلم ہے، کل رات ایک بجے شارجہ ہوٹل کوئٹہ سے لاپتا کردیا گیا۔ اس حوالے سے لاپتا بلوچ نوجوانوں کے لواحقین نے تصدیق کرتے ہوئے مقتدر حلقوں سے مذکورہ بلوچ لاپتا نوجوانوں کی بحفاظت بازیابی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں