بلوچستان، اے این ایف کی کاروائیاں، بھا ری مقدار میں منشیات برآمد ، 7ملزمان گرفتار

کوئٹہ( این این آئی) اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان نے6کاروائیوں میں495.5کلوگرام منشیات برآمد کر کے 7ملزمان کو گرفتار کر کے 5 گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں ۔ برآمدہ منشیات میں14.500 کلوگرام ہیروئن، 472 کلوگرام چرس اور9 کلوگرام میتھ ایمفیٹامائن (آئس) شامل ہے ۔تمام مقدمات انسداد ِ منشیات ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانوں میں درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں