پشین میں لیویز تھانے پر بم حملہ
پشین (انتخاب نیوز) بلوچستان کے علاقے پشین میں لیویز تھانے پر بم حملہ۔ اطلاعات کے مطابق پشین میں نامعلوم افراد کی جانب سے لیویز تھانے علی زئی پر دستی بم حملہ کیا گیا۔ دستی بم حملے میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ دستی بم پھینکنے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
Load/Hide Comments


