کراچی، فائرنگ سے پیپلز پارٹی کا مقامی عہدیدار جاں بحق

کراچی(صباح نیوز)کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں فائرنگ سے پیپلز پارٹی کا مقامی عہدیدار امجد حسین جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتول کو 10گولیاں ماری گئیں، لاش ہسپتا ل منتقل کردی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ 2 موٹرسائیکلوں پر 5 ملزمان سوار تھے، 3 نے فائرنگ کی۔ایس ایس پی کے مطابق بظاہر واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے، فوری طور پر قتل کی وجہ سامنے نہیں آسکی ۔نگران وزیراعلیٰ نے آئی جی سندھ کو قاتلوں کی گرفتاری کی ہدایت کردی۔mk

اپنا تبصرہ بھیجیں