ناراض بلوچ بھائی بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو ریاست کی پالیسی کے مطابق ہوگی، علی مردان ڈومکی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان مردان علی ڈومکی نے سرکاری نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے مسائل بہت زیادہ ہیں، بلوچستان کو اگر مسائلستان کہیں تو بہتر ہوگا۔ بلوچستان میں انسرجنسی بڑھتی جارہی ہے، جو ناراض بلوچ بھائی بات چیت کرنا چاہتے ہیں، ان سے ریاست کی پالیسی کے مطابق بات ہوگی، سب سے اہم مسئلہ یہاں پر امن و امان کا ہے، جب امن قائم ہوگا تو باقی مسائل سے ہم نمٹ سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں