صدر نے جو کہا ہے وہ معتبر بات ہے، بابر اعوان نے سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس کا مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر قانون دان بابراعوان نے صدر عارف علوی کی ٹوئٹ پر سپریم کورٹ سے ازخود نوٹس کا مطالبہ کر دیا ۔پی ٹی آئی کی ویب سائٹ پر وائرل ویڈیو میں بابراعوان کاکہنا ہے کہ صدر صاحب کی ٹویٹ کی بات کریں تو صدر عہدہ کی پاکستان میں چار حیثیتیں ہیں،صدر سربراہ ریاست ہے ، پارلیمنٹ کا حصہ ہے تیسرا یہ کہ آئی ایم ایف کے سارے ایگریمنٹ انکے نام پر ہوتے ہیں،چوتھا یہ کہ صدر پاکستان کی آرم فورسز کے سپریم کمانڈر ہیں۔سینئر قانون دان کاکہنا ہے کہ صدر نے جو کہا ہے وہ معتبر بات ہے،صدر کے مقابلے میں خواہ کوئی بھی بیشک کوئی چپڑاسی ہو اسکو قانون اختیار دیتا کہ وہ کوئی فیصلہ سازی کرے۔یہ بڑا سنگین جرم ہوا ہے،جہاں آئینی عہدے کی حکم عدولی ہو جائے وہاں نتیجہ پھر آرٹیکل چھ نکلتا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ صدر صاحب نے جو ٹویٹ کیا میں سپریم کورٹ سے درخواست کرتا ہوں ،آرٹیکل ایک سو چھیاسی بھی صدر کو اختیار دیتا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے سامنے سوال بھیجے،صدر صاحب کی کل والی ٹویٹ پاکستان کی چھترویں سال کی سب سے بڑی ٹویٹ ہے،سپریم کورٹ سے یہی کہیں گے کہ معاملے کا ازخود نوٹس لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں