رانی پور، پیرکی حویلی سے 20 سالہ لڑکی کے لاپتہ ہونے کا انکشاف

رانی پور (مانیٹرنگ ڈیسک) رانی پور میں پیر کی حویلی سے 20سالہ لڑکی کے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔قمبر کے علاقے مینا گاؤں سے تعلق رکھنے والی 20سالہ لڑکی ثنا کو اس کے والدین نے گھریلوجھگڑے کے باعث تنازع حل ہونے تک پیر سید سہیل احمد شاہ کے حوالے کیا تھا۔والدین کے مطابق پیرسہیل احمد شاہ نے لڑکی کو امانت کے طور پر حویلی میں چھوڑنے کا کہا تھا جس کے بعد ہم ثنا کو حویلی چھوڑ کر آگئے۔ اچانک فون کرکے کہا گیا کہ ہماری لڑکی لاپتا ہوگئی۔ حویلی کے متعدد چکر لگائے لیکن کچھ نہیں بتایا گیا۔والدین نے مزید کہا کہ رانی پور تھانے میں متعدد بار شکایات لے کر گئے لیکن پولیس نے نوٹس نہیں لیا۔ لڑکی کے ورثا نے پیر سہیل احمد شاہ کے خلاف احتجاج کیا اور نگراں وزیراعلی سندھ اور پولیس حکام سے لڑکی کو فوری بازیاب کروانے کا مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں