گورنر بلوچستان سے عبدالعزیز عقیلی کی الوداعی ملاقات، سابق چیف سیکرٹری کو یادگاری شیلڈ پیش
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑسے سابق چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں الوداعی ملاقات کی، اس موقع پر صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ،گورنر بلوچستان نے چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی صوبہ بلوچستان اور بلوچستان کےعوام کیلئے سرانجام دینے والی خدمات کو سراہا ،گورنر بلوچستان نے یادگاری شیلڈ پیش کرتے ہوئے اُن کی مزید کامیابی اور سرخروئی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Load/Hide Comments


