نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان سے جے یو آئی کے صوبائی امیر کی قیادت میں وفد کی ملاقات

کوئٹہ (انتخاب نیوز) نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سے جے یو آئی کے صوبائی امیر سابق وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع کی قیادت میں پارٹی وفد نے ملاقات کی۔ سابق اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ سابق اراکین اسمبلی اور پارٹی کے دیگر عہدیدار بھی وفد میں شامل تھے۔ جمعیت علماءاسلام کے وفد نے میر علی مردان خان ڈومکی کو نگراں وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کی کامبیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ نگراں وزیراعلیٰ نے نیک خواہشات کے اظہار پر مولانا عبدالواسع کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ایک بڑی ذمہ داری سونپی ہے، خلوص نیت سے صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کی ذمہ داری سے عہدہ برآ ہونا چاہتا ہوں۔ نگراں وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام اور ساتھیوں سے تعاون اور دعاﺅں کی درخواست ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں